آج پاکستان کی سرزمین پر علم و ادب کا ایک اور چراغ بجھادیا گیا جو اپنے علم وادب کی روشنی سے ہزاروں افراد کو فیض پہنچارہاتھا۔ علم و ادب کے موتی بکھیرنے والا معلم اور اپنی زبان و بیان سے ہزاروں ذہنوں اور قلوب کو اسلام اور عشق اھل بیت کا درس دینے والا مخلص مبلغ آج دن دہاڑے جاہل دہشتگردوں کی بربریت کا شکارہوگیا۔ شہید پروفسیر سبط جعفر زیدی نہ صرف ایک ماہر تعلیم تھے بلکہ ایسے انتھک اور بامقصد شاعرو ادیب تھے جن کی علمی اور ادبی کاوشیں ان کو ہمیشہ زندہ وجاوید رکھیں گي۔ علم کے دشمنوں نے جو جہالت کے پرچار کو اپنا طرہ امتیاز سمجھتے ہیں انہیں آج ایسے وقت میں گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ یونیورسٹی سے گھر واپس آرہے تھے۔ پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کا قصور یہ تھا کہ وہ جہالت اور تعصب کے خلاف زبان وقلم سے جہاد کررہے تھے وہ علم کی روشنی کو پھیلانے کا عزم بالجزم رکھتے تھے۔ علم و ادب کی اس منفرد شخصیت کو ان قوتوں نے اپنی نفرت کا نشانہ بنایا جو پاکستان میں علم و منطق اور امن کے دشمن ہیں جو اسکولوں اور کالجوں کو بم دھماکوں سے اڑاتے ہیں اور کوچہ و بازار، مسجدوں، امام بارگاہوں، اور اولیاء کرام کے مزارات پر بم دھماکے کرکے نیز انہيں مسمار کرکے دین اسلام کو بدنام کرنے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر یہ دہشتگرد اسلام دشمن قوتوں کے اشاروں پر نہ صرف اسلام کو بدنام کررہے ہيں بلکہ ان نام نہاد مسلمانوں کی غلط روشوں نے دین اسلام کو پوری دنیا میں دہشتگرد دین کے طور پر مشہور کردیا ہے۔ القاعدہ، طالبان، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور ان جیسے ناموں سے متحرک مٹھی بھر عناصر نے معاشروں میں نفرت و دشمنی کے ایسے بیج بوئے بودئے ہيں کہ جس کا نتیجہ کٹے ہوئے سروں کی فصل کے طورپر سامنے آرہا ہے اور یہ انتھا پسندانہ طریقے پاکستان اور امۃ اسلامی کے لئے زہر قاتل ثابت ہورہےہیں ۔ پاکستانی معاشرے اگر ان مذموم عناصر سے نجات چاہتا ہے اور وہ ان کے وحشیانہ ایجنڈے سے تنگ آچکا ہے تو اسے ان کی غیر انسانی روشوں سے نفرت اور برائت کا اظہار کرنا ہوگا۔ جن طاقتوں نے پاکستان میں بیرونی ملکوں کے اشاروں پر دہشتگردی کا کھیل شروع کیا تھا ایک دن یہ آگ ان ہی کے دامن کو اپنی لپیٹ میں لے لےگي اور ان کے وجود کو بھسم کردے رکھ دے گي۔......../242
17 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401139
علم و ادب کے موتی بکھیرنے والا معلم اور اپنی زبان و بیان سے ہزاروں ذہنوں اور قلوب کو اسلام اور عشق اھل بیت کا درس دینے والا مخلص مبلغ آج دن دہاڑے جاہل دہشتگردوں کی بربریت کا شکارہوگیا۔